How to be happy forever

   السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
❓➖〰〰➖➖
سوال:   کچھ لوگوں کا اخلاق اتنا اچھا نہیں ہوتا مگر وہ اتنے تیز اور چالاک یا politics کرنا اتنا اچھا جانتے ہیں کہ وہ سب کی نظروں میں ہمیشہ سب سے آگے اور اچھے رہتے ہیں۔ ھم کیا کریں؟ سچ کہیں تو ان کو برا لگتا ھے اور ھم سادگی کی وجہ سے ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ خاموش رہ کر گھٹ گھٹ کر جیئں؟ دوسروں کا موڈ خراب ھوجائے بھی تو ھمیں سکون نہیں اور لڑائ بھی نہیں کرسکتے۔
⬇⬇  جواب ⬇⬇
          
  ھم کچھ متضاد سوچوں کو اپنے اندر پاتے ھیں۔
      میں 
  میں بہت سادہ اور نیک ھوں
  میں بیچاری اور مظلوم ھوں
  میں ناقص اور کم حیثیت کی ھوں
  دوسرے مجھے برا سمجھتے ھیں اور جب وہ برا بھلا کہتے ھیں تو مجھ پر بہت بری طرح اثر ھوتا ھے۔۔شائد میں ھوں ؟
   دوسرے 
    دوسرے لوگ بہت چالاک ھیں
    دوسرے تیز ھیں
   دوسرے منافقانہ اور شاطرانہ طور طریقے رکھتے ھیں   دوسروں کو خوش رکھنا اور ان سے اپنے بارے میں اچھا نظریہ حاصل کرنا بہت ضروری ھے۔
   دوسرے کا اخلاق میرے توقع کے مطابق بالکل نہیں۔
   وہ خود کو ھر وقت اچھا پروجیکٹ کرتے ھیں حالانکہ وہ برے ھیں۔
  دوسرے سیاست کرتے ھیں۔
❄  اگر ھم خلاصہ کریں تو کچھ یوں ھو کہ ھم بہت اچھے اور نیک ھیں دوسرے بہت برے اور چالاک ھیں۔ اور اس کے باوجود وہ نیک بنتے ھیں اور ھمارا حق مارتے ھیں۔ ان کی رائے نہایت اھم ھے۔ اب ان کو کیسے اپنی مرضی سے برتاو کرنے پر آمادہ کریں؟
  ھم انسان ھیں اور خوبیوں خامیوں کا مجموعہ ھیں، دوسرے بھی ھماری طرح کے انسان ھیں۔ اور مختلف خوبیوں خامیوں کا مجموعہ ھیں۔ نا ھم فرشتے ھیں اور نا دوسرے شیطان۔۔! شیطان ھم سب کے خون میں ویسے ھی دوڑتا ھے جیسے دوسروں کے خون میں۔۔۔ یہ ھم سب کا چیلنج ھے، جس سے نبردآما ھوکر ھم نے اس دنیا میں جنت کمانے آئے ھیں۔
  پھر حد بندی کیسے کی جائے؟؟؟؟؟
                     کیونکہ کبھی ھمیں لگتا ھے کہ دوسرے لوگ ھمیں نقصان پہنچانے کی تگ و دو میں ھیں؟
  اللہ رب العزت کا فرمان ھے؛
" اے ایمان والو!
اپنی فکر کرو۔۔۔۔!
کسی دوسرے کی گمراہی سے تمھارا کچھ نہیں بگڑتا۔۔۔۔
اگر تم خود راہ راست پر ھو*۔۔۔!
اللہ کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ھے، پھر وہ تمھیں بتادے گا کہ تم کیا کرتے رہے ھو۔"
المائدہ 105
دنیا میں ھمیں سوئی چبھنے کی تکیلف بھی اگر ھوتی ھے تو وہ اللہ کے حکم سے ھوتا ھے۔ اور اللہ نے فائدہ نقصان اپنے مبارک ھاتھوں میں رکھا۔۔ھم جیسے کمزور انسانوں کو نہیں سونپا۔ اس لئے اپنے جیسے لوگوں سے خوف کھانا اسطرح سے کہ ھر وقت ھمارے دماغ میں ان کی وجہ سے ھلچل مچی رہے۔۔بلکل مناسب نہیں۔
  دوسرے لوگوں کو کنٹرول کرنے یا ان سے من چاھے روئیے کی چاھت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا بالکل درست نہیں
  کیونکہ اللہ نے ھمیں اپنے اوپر نگران بنایا۔علیکم انفسکم۔ ھماری اصل ذمہ داری ہے
◼  ھمارے جذبات
◼  ھمارے احساسات
◼  ھماری سوچیں
اور
◼  ھمارے رویئے
  دوسرے لوگ اپنے کئے کے خود ذمہ دار ھیں۔ بلاغ مبین سے بڑھ کر ان کی مرضی پر اثر انداز ھونے کی کوشش کرنے کی ھمیں اجازت نہیں۔
  سیدنا عمر رضی اللہ نے فرمایا تھا کہ لوگوں کے بارے میں سوچنا 'بیماری' ھے اور اللہ کو یاد کرنا 'شفا' ھے۔
ھمیں اپنی توجہ اور فوکس کو درست کرنا ھوگا۔
" کوئی مصیبت ایسی نہیں جو زمین میں یا تمھارے اپنے نفس پر نازل ھوتی ھو اور ھم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ھو۔ ایسا کرنا اللہ کے لئے بہت آسان کام ھے۔
( یہ سب کچھ اس لیئے ھے)
تاکہ جو کچھ بھی نقصان تمھیں ھوا اس پر تم دل شکستہ نہ ھو,اور جو کچھ اللہ نے تمھیں عطا فرمائے اس پر پھول نا جاو۔ اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے اور فخر جتاتے ھیں, جو بخل کرتے ھیں اور دوسروں کو بخل پر اکساتے ھیں۔ اب اگر کوئ روگردانی کرتا ھے تو اللہ بے نیاز اور ستودہ صفات ھے۔"
 الحدید 22۔24
❄  لوگوں سے خوف اور ڈر کے بجائے ھمیں اصل اتھارٹی کی طرف جانا ھوگا۔ ورنہ اللہ ھمارے معاملے کو ھمارے جیسے کمزور انسانوں کے حوالے نا کردیں۔
"۔۔۔ تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو۔۔"
 الاحزاب 37
ڈر اور خوف کا حق صرف اتھارٹی کو ھے جو ھر چیز کا مالک ھے، جس کا انصاف اور علم اور رحم مکمل ھے۔
  پھر لوگوں کے ساتھ معاملہ کیسے کریں؟
لوگ ھماری طرح کے انسان ھیں ان کے ساتھ قول معروف، قول سدید اور حسن گمان کے زریعے-
" *اے ایمان لانے والو، اللہ سے ڈرو(خدا ترسی کا روش اختیار کرو) اور ٹھیک/سیدھی/کھری بات کیا کرو۔ اللہ تمھارے اعمال درست کردے گا اور تمھارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا۔ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اس نے بڑی کامیابی حاصل کی*۔"
 الاحزاب  70، 71
  یہاں
Assertiveness
کے اصول یاد رکھنا اور قول سدید کی صلاحیت حاصل کرنے کی محنت ضروری ھے۔ ھم اپنے قول کی پختگی پر کام کرکے ھی کردار کو مضبوط کر سکتے ھیں۔ نفس کا تزکیہ ھماری ذمہ داری ھے۔ اور اسی کا اجر ھم کل اللہ رب العزت سے پایئں گے*۔
爐  *اللہ ھم سب کو اپنی توجہ ان چیزوں پر مرکوز کرنے کی توفیق دے جو فائدہ مند ھیں*۔
〰〰〰❄
✍ 

Comments