How to control the expenses (kharcha control karne ka tareeqa)
خرچہ کنٹرول کیجئے
آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ اس فکر میں رہتے ہیں کہ سیلری بڑھ جائے یا آمدنی کے ذرائع بڑھ جائیں جبکہ اپنے اَخراجات کم کرنے کا ذہن کم ہی ہوتا ہے، چنانچہ اخراجات کم کرنے
کے چند طریقے مُلاحَظہ فرمائیے:
کے چند طریقے مُلاحَظہ فرمائیے:
![]() |
| Ways to control daily expenses |
(1) فیملی میں جو شخص اچھے انداز سےخریداری (purchasing) کرنا جانتا ہو گھر کا راشن و دیگر سامان لینے کی ذِمہ داری اسی کی لگائی جائے ۔
(2)پہلے سامان کی لسٹ بنالی جائے پھر مارکیٹ جایا جائے اور ہول سیل والی قیمت پر ہی اشیاء خریدی جائیں ۔
(3) شادی بیاہ وغیرہ کی تقریبات پر اگر پہلے سے موجود کپڑے اور جوتے وغیرہ پروگرام میں پہننے کے قابل ہوں تو نئے لینے کے بجائے انہی سے کام چلایا جائے ۔
(4)باہر کھانا دوستوں کے ساتھ ہو یا اپنی فیملی کے ساتھ اس سے پرہیز ہی کیا جائے ، اس سے جہاں خرچ کی بچت ہے وہیں آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی صحت کا تحفظ بھی ہے ۔
(5)اسکول ، کالج ، یونیورسٹی اور آفس جانے والوں کو کھانا گھر سے ہی بناکر ساتھ دیا جائے کہ اس میں خرچہ اور صحت دونوں کی بچت ہے ۔
(6) دودھ پیتے بچوں کو ہو سکے تو مائیں خود ہی دودھ پلائیں، اس سے جہاں بچوں کی صحّت میں بہتری آئے گی وہیں بچت بھی ہوگی ۔
(7)بجلی سے چلنے والے آلات کو ضرورت پوری ہوجائے تو بند کردیں، نیز جس طریقۂ استعمال سے بِل میں کمی ہوسکتی ہو اسے اپنایا جائے، مثلاً اےسی 25 یا 26 پر رکھ کر بچت کی جاسکتی ہے ۔
(8) موبائل فون اور نیٹ کے بےجا استعمال سےبھی پرہیز کیجئے ، اس میں بھی آپ ہی کا فائدہ ہے ۔
(9)سیلری بڑھتے ہی اخراجات نہ بڑھائے جائیں، اس لئے کہ لوگ سیلری بڑھتے ہی اپنے اَخراجات بڑھا دیتے پھر پریشانی میں آجاتے ہیں ۔
(10)سگریٹ، پان، گٹکا جیسی دیگر بُری عادات سے خود کو بچانے میں صحت اور ان میں اُڑائے جانے والے پیسوں کی بچت ہے



Comments
Post a Comment