Training of adult children in urdu
بالغ اولاد کی تربیت
☘۔۔بچے کے چیلنجز ہر عمر میں ہوتے ہیں جب تک والدین اس کو سمجھے گے نہیں تو بہت مشکل ہوتی ہے
☘۔۔بچے کے چیلنجز ہر عمر میں ہوتے ہیں جب تک والدین اس کو سمجھے گے نہیں تو بہت مشکل ہوتی ہے
☘۔۔تربیت اولاد کے لیے بہت حو صلے کی ضرورت ہے اس میں والدین کو اپنی اصلاح بھی کرنی ہے اور اللہ سے دعا بھی کرنی ہے
۔۔تربیت اولاد کوئ فاسٹ فوڈ نہیں جو آڈر کیا فورا"مل گیا بلکہ یہ ایک مسلسل محنت ہے
جب والدین بچے کی نفسیات کو سمجھ جائیں گے ان کے لیے تربیت کرنا اسان ہو گی
☘۔۔بچہ جب چھوٹا ہو تو اس کو سدھرانا اسان ہے لیکن جب بالغ ہو جاے تو اس کے لیے والدین کو اپنے اندر صبر اور حوصلہ پیدا کرنا ہوتا ہے
۔۔کیونکہ بچہ جب *چودہ' پندرہ* سال کا ہوتا ہے یہ اس عمر میں اس کے اندر *ذہنی ،جسمانی ،اور ہارمونل* تبد یلی آ رہی ہوتی ہے جسکی وجہ سے اس میں غصہ ، ضد ، بغاوت جنم لیتی ہے
☘۔۔یہ اس کی زندگی میں عارضی اسٹیج ہے اس میں بچے کو بہت سی مشکلات اتی ہیں جن کی اس کو جدو جہد کرنی ہوتی ہے وہ بد تمیزی کرتا ہے بے لگام ہو جاتا ہے
☘۔۔اس اسٹیج میں والدین کو بالغ بچے کے ساتھ اپنے رویے کو بہتر کرنا ہے
ہر وقت کی روک ٹوک سے اجتناب کرنا ہے
اگر بچہ چلا کر بات کرتا ہے اور اپ بھی اس کو چلا کر جواب دیں گے تو اس سے بچے کے مزاج میں ٹھہراو نہیں آے گا
☘۔۔لہذا بچے کی تربیت کے لیے پہلے والدین کو اپنی اصلاح کرنی ہو گی
۔۔والدین اپنے اندر ٹھہراو اور حوصلہ پیدا کریں
#۔۔بات بات پر نہ ٹوکیں
#۔۔بچے کے ہر کام پر طنز نہ کریں
#۔۔اس کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں
#۔۔بچے پر اتنا اعتبار کریں کہ وہ باہر کے ماحول سے متاثر نہ ہو
#۔۔ہر وقت اپنے نظریات اس پر مسلط نہ کریں کہ وہ گھر سے باہر کے ماحول میں دل لگانا شروع کر دے
☘۔۔اگر بچہ اپنی بات منوانا چاھتا یے تو اپ اس سے کچھ باتیں اپنی بھی منوایں
☘۔۔کیونکہ اس عمر میں بچہ والدین اور دوستوں کے بارے میں ایک ائیڈیل بنا لیتے ہیں جب والدین اس کی سوچ پر پورا نہیں اترتے تو اس کو دوستوں کی محفل اچھی لگنے لگتی ہے
☘۔۔بچے اگر مستقبل کے بارے میں اپنی کسی بڑی سوچ کا ذکر کرے تو ٹوکنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کریں اور دعا دیں
☘۔۔اس طرح بچے کو جب گھر میں پیار اور اعتماد کا ماحول ملے گا تو اس کے اندر مثبت کردار پیدا ہو گا جس سے وہ دین اور دنیا میں توازن پیدا کرے گا اور مستقبل کا بہترین معمار بنے گااور اپنے اخلاق و کردار سے اپنے والدین کا نام روشن کرے گا
![]() |
| Handshake |
![]() |
| children training |




Comments
Post a Comment