Value of Accent of speaking, Bolne k andaz ki ahmiyat
کہتے ہیں کہ کسی بادشاہ نے خواب میں دیکھا کہ اسکے تمام دانت گر چکے ہیں. بادشاہ نے معبر بلوایا اور اس سے خواب بیان کیا. معبر نے خواب سنا تو اسکا رنگ فق ہوگیا. وہ اعوذ باللہ اعوذ باللہ کہنے لگا. بادشاہ نے گھبرا کر دریافت کیا : "کیا تعبیر ہے اس خواب کی؟"
معبر نے ڈرتے ڈرتے کہا: "چند سال کے بعد آپکے خاندان کے سب افراد وفات پاجائیں گے اور آپ سلطنت میں اکیلے رہ جائیں گے."
یہ سن کر بادشاہ طیش میں آگیا. اس نے معبر کو خوب گالیاں دیں اور کوڑے لگانے کا حکم دیا. بادشاہ نے دوسرا معبر حاضر کرنے کا حکم دیا. وہ آیا تو بادشاہ نے اسے خواب سنایا اور تعبیر پوچھی. معبر خوش روی سے مسکرایا اور بولا: "خوشخبری ہو. سراسر خیر ہے . سراسر بھلائی ہے، بادشاہ سلامت."
بادشاہ نے پوچھا : "وہ کیسے؟"
معبر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا : "اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپکی عمر لمبی ہوگی ، آپ خاندان میں سب سے آخر میں فوت ہوں گے اور تمام عمر بادشاہ رہیں گے."
بادشاہ یہ تعبیر سن کر بے حد خوش ہوا اور معبر کو انعام و اکرام سے نوازا.
بات ایک ہی تھی لیکن مختلف طریقوں سے کہی گئی. پہلی تعبیر سے بادشاہ ناراض ہوا اور وہی بات جب دوسرے انداز سے کہی گئی تو بادشاہ خوش ہوا اور معبر کو انعام سے بھی نوازا ---
واقعی! "زبان سرداروں کی سردار ہے ."

![]() |
| Kehne ka Andaz |

Comments
Post a Comment