The Health benefits of Quince Fruit

خدا کی نعمت !
بہی  پھل کھائیں- ڈاکٹرسے نجات حاصل کریں



بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


پھل ہماری صحت کی تندرستی کے لئے اہم غذا  ہیں اور پھل کھانے سے جو  طاقت ملتی ہے  وہ عمر بھر آپ کا ساتھ دیتی ہے  اور پھلوں میں ہی ایک پھل  ہے  بہی ۔ ۔ ۔  جس کے کھانے سے آپ کو بہت سے ایسے فائدے ہونگے  جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔ 'بہی '' ایسا پھل ہے جس کی شکل صورت سیب اور آڑو سے ملتی ہے ۔ اس پھل کا ذکر احادیث مبارکہ میں کئی جگہ پر موجود ہے ۔
Benefits of Quince fruit in Urdu
Benefits of Quince fruit

ذیل میں ایسے فائدے ہیں جو آپ کو ہمیشہ تندرست رکھیں گے۔۔

بہی دل و دماغ کے لیے بہت اچھا پھل ہے یہ دل اور دماغ کی گرمی کو کم کرتا ہے ،اگر کسی کے منہ سے خون آتا ہے تو یہ پھل انکے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔

اسکے علاوہ جن لوگوں کو گرمی کے باعث سر میں درد ہوجاتا ہے وہ بھی اگر اس پھل کا استعمال کریں تو سر درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ، بہی سردیوں میں فلو ،نزلہ ، زکام اور کھانسی کو بھی رفع کرتا ہے ۔یہ جگر کے مسئلے میں بھی کافی مفید ہے۔

 بہت سے لوگوں کو دمہ کی بیماری ہوتی ہے روزانہ کہ استعمال سے وہ اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور سب سے اہم فائدہ  کے بہی کے استعمال سے آپ امراض قلب سے بچے رہتے ہیں۔


انگریزی میں
 Quince
 اور اردو میں بہی کھلانے والے پھل کے فوائد

یہ سیب کی شکل کا پھل ہے ۔ جو جنگلوں میں خود رو بھی ہوتا ہے اور کا شت بھی کیا جاتا ہے۔

ربی میں اسے سفرجل۔ فارسی میں بہ اور انگریزی میں کاونس quince کہتے ہیں، پشتو میں #ٹانگو کہتے ہیں 
بہی کا پھل دو قسم کا ہوتا ہے میٹھا اور ترش۔ رنگ زردوسفید ،
ذائقہ ۔ شیریں چاشنی دار۔
مزاج ۔ سرد درجہ اول۔ خشک درجہ دوم
افعال و استعمال
مفرح اور مقوی ہے ۔ روحِ حیوانی اور نفسانی کو فرحت دیتا ہے۔ معدہ جگر اور دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ قابض ہے۔اور پیشاب آور ہے۔

بھارت میں آسام جنوبی ہند اور بنگال اس کے بڑے مسکن ہیں جب کہ پاکستان میں آزاد کشمیر ، مری ، سوات، اور مردان کے علاقون مین پایا جاتا ہے۔ مگر اب اس کے درخت ناپید ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو اس پھل کی اہمیت کا اندازہ نہیں ۔ منڈیوں میں یہ پھل عام طور پر ستمبر اور اکتوبر کے دوران ملتا ہے۔ جب پک جائے تو لزیز مگر جاپانی پھل کی طرح قابض ہوتا ہے۔ اس کا درخت تقریبا چار میٹر بلند ہو تا ہے اور اس کے تمام حصے دوائون مین استعمال ہوتے ۔


احادیث، نبویﷺ

 طلحہ بن عبیداللہ روایت فرماتے ہیں ۔ میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے۔ ان کے ہاتھ میں سفرِ جل تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے۔جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کرکے فرمایا اے اباذر: یہ دل کو طاقت دیتا ہے۔ سانس کو خوشبودار بناتا ہے، اور سینے سے بوجھ کو اتار دیتا ہے۔ (ابنِ ماجہ، النسائی)
حضرت جابر بن عبداللہ روائت فرماتے ہیں ۔نبیﷺ نے فرمایا سفر جل کھائو کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ کو اتاردیتا ہے۔ (ابن السنی۔ ابو نعیم)
حضرت انس بن مالکؓ روایت فرماتے ہیں نبیﷺ نے فرمایا سفر جل کھانے سے دل سے بوجھ اتر جاتا ہے۔ انہی سے سفر جل کھانے کے صحیح وقت کی نشان دہی یوں ہوتی ہے کہ نبی ﷺﷺ نے فرمیا سفر جل کو نہار منہ کھانا چاہئے۔
نبیﷺ نے فرمایا سفر جل کھائو کہ دل کے دورے کو دور کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا کوئی نبی مامور نہیں فرمایا جسے جنت کا سفرجل نہ کھلایا ہو۔ کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے۔
نبیﷺنے فرمایا اپنی حاملہ عورتوں کو سفر جل کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے۔
ان روایات میں ایک ہی پھل کی متواتر تاکید سے معلوم ہوتا ہے۔کہ سرکارِ دوعالمﷺ سفر جل کے طبی کمالات کے قائل تھے۔ انہوں نے اسے نہار منہ کھانے کی ہدایت کی اور دل کی مختلف بیماریوں کیلئےاسے اکسیر قرار دیا۔یورپ میں بہی کا جوس بڑا مقبول ہے۔ quince juice اور squash کے نام سے بکنے والا یہ مشروب مفرح ، مصلح کبد اور پیاس کی شدت کم کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔

بہی کے بارے میں مغربی ممالک میں جو تحقیق ہوئی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ دل و دماغ اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ قابض ہے۔ جریانِ خون کو بند کرتا ہے۔ اسہال اور پیچش میں مفید ہے اور مقوی باہ ہے۔


بنگال میں بہی کی جڑوں کا جوشاندہ تیسرے اور چوتھے کے بخار (ملیریا) کیلئیے ایک مشہور دوائی ہے۔
اس کے پتوں کو کوٹ کر مرہم سوزش والے حصوں پر لگانے سے فوری سکون ملتا ہے۔
بہی کا مربہ دل کے مریضوں کے علاوہ آنتوں میں السر ، التہاب، پرانی کھانسی،دمہ،، دل کے پھیلائو اور پرانی پیچش کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

Comments