Health Benefits of Yogurt | دہی کے فائدے

| کیلشیم سے بھرپور ، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دہی دودھ سے بنے والی ایک بہترین غذا ہے ۔
 اسے ڈیری پراڈکٹس کا سپر ہیرو بھی کہا جاسکتا ہے ۔ کھانے میں اس کا استعمال عام ہے۔ 
اسے سادہ بھی کھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سلاد کی ڈریسنگ اور مشروب کے طور پر بھی دہی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ دہی گرمیوں سردیوں ہر موسم میں ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ دہی سے جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔
 یہ کہنا غلط
 نہیں ہوگا کہ یہ ایک مکمل غذا ہے
 کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ دودھ سے بھی زیادہ فائدے مند ہے ۔دہی صدیوں سے انسانی غذا کا حصہ رہا ہے۔ صحت پردہیکے لاتعداد مثبت اثرات پڑتے ہیں ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں :

Health Benefits of Yogurt | دہی کے فائدے  by Bilal Ahmed
the health benefits of yogurt

نظام انہضام کے لیے مفید

 دہی میں موجود ضروری غذائی اجزا آسانی سے انہضامی نالی میں جذب ہو جاتے ہیں ۔ یہ دیگر غذاؤں کی بھی ہضم ہونے میں معاونت کرتاہیں ۔ دہی جسم میں پی ایچ بیلنس برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ دہی معدے میں تیزابیت نہیں ہونے دیتا۔ اس سے معدے کی کئی تکالیف سے نجات ملتی ہے ۔


ہڈیوں اور دانتوں ک مضبوطی

 دہی میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مظبوط کرتا ہے ۔ کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ دہی کا مستقل استعمال آسٹوپروسس اور گٹھیا جیسے مرض کے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔


وزن کم کرنے میں معاون

 دہی میں موجود کیلشیم جسم میں کارٹیسول بننے سے روکتا ہے۔ کارٹیسول کی وجہ سے ہائپر ٹینشن اور موٹاپے جیسے مسائل پیش آتے ہیں ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر روزانہ اٹھارا اونس دہی کھایا جائے تو اس سے پیٹ کی چربی گھلتی ہے ۔ جسم میں کیلشیم فیٹس کے خلیات میں سے کارٹیسول کے اخراج کو روکتا ہے جس انسان کا وزن نہیں بڑھتا ۔
دل کے لیے فائدے مند
 آج کل امراض قلب میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ دل کی صحت کے لیے دہی کا استعمال بے حد مفید ہے ۔ دہی جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ۔ یہ ہائپر ٹٰنشن اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض سے بھی بچاتا ہے ۔
بہترین بیوٹی پراڈکٹ
 دہی سے جلد اور بال خوبصورت ہو جاتے ہیں ۔ اس سے جلد اور بالوں پر لگایا بھی جاتا ہے ۔ جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے والے کئی گھریلو ٹوٹکوں میں دہی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر صرف دہی سے ہی چہرے کا مساج کیا جائے تو یہ وائٹننگ بلیچ کا کام کرتا ہے اور اس سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔
 ماں بننے والی خواتین غذائی عادتوں کی تبدیلی کے باعث حساسیت کا شکار ہوسکتی ہیں۔ نوعمر بچے بدہضمی کا شکار ہوسکتے ہیں‘ اسی طرح مختلف گرم تاثیر والی یا مقوی غذاؤں کے استعمال کے بعد الرجی کی شکایت دہی کھانے سے دور ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بیرونی علاج کے طور پر ادویات کا استعمال جاری رکھنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن اگر غذائی علاج میں محتاط رویہ اپنالیا جائے یعنی دہی کا استعمال جاری رکھا جائے تو تکلیف سے بہت جلد چھٹکارا مل سکتا ہے۔ بچوں میں جلدی خارش‘ چھوٹے چھوٹے دانے نکلنے اور Atopic Eczemaسے نجات کیلئے دہی کا استعمال بڑھا لینا چاہیے


دہی چہرہ نکھارنے کا وعدہ پورا کرتا ہے




 نوجوان بچیوں کو کیل مہاسوں اور دانوں کے علاوہ چہرے کے دورنگی ہونے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پچاس فیصد کیسز میں دہی نے ہارمونز کے نظام کو توازن دے کر چہرے کو ان مسائل سے نجات دلادی جس کیلئے ایکنی لوشنز وغیرہ استعمال کیے جاتے رہے تھے تاہم ڈائیٹیشنز کے مطابق دہی کا استعمال روزانہ کرنا بہتر نتائج دیتا ہے۔ دہی صاف اور تازہ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔ کھٹی دہی میں غذائیت کی تاثیر تبدیل ہوجاتی ہے لیکن اگر اسے ماسک یا ابٹن کے طور پر استعمال کرنا چاہیں تو بہتر افادیت رکھتا ہے یا پھر شہد کے ساتھ معتدل کرلیا جائے تو موافق آتا ہے
بالوں کی خشکی سے نجات
 دہی بالوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے تو مفید ہے ہی، اس سے بالوں کی خشکی بھی دور ہوجاتی ہے ۔ دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ خشکی پیدا کرنے والے فنگس کو ختم کرتا ہے ۔ دہی کو مہندی کے ساتھ بالوں پر لگانے سے خشکی سے کافی حد تک چھٹکارا حاصل ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسے کنڈشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
دہی دودھ کا متبادل
 اکثر لوگوں کو دودھ پینے سے معدے کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔ کچھ لوگوں کے پیٹ میں گیسز بننے لگتے ہیں اور کچھ لوگوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے ۔ البتہ دہی سے آپ کو دودھ کی تمام غذائیت بھی ملتی ہے اور اس سے نظام انہضام بھی ٹھیک رہتا ہے ۔


Health Benefits of Yogurt | دہی کے فائدے by Bilal Ahmed
Dahi k fawaid


قو ت مدافعت میں اضافہ

 انسان کی د قوت مدافعت اسے تمام تر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھتی ہے ۔ انسان کی قوت مدافعت جتنیزیادہہو گی وہ اتنا ہی کم بیمار پڑے گا ۔ دہی کئی قسم کی بیماریوں کو ہونے سے روکتا ہے۔ یہ جسم میں ایس حفاظتی تہہ بنا دیتا ہے جو کسی بھی جراثیم کو جسم کو کمزو کرنے یا کسی بھی بیماری کو ہونے سے روکتی ہے ۔
 دہی قدرت کی طرف سے ملنے والی ایک دین ہے ۔ اسے لازماً اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ اس سے آپ کو حیرت انگیزفائدے حاصل ہونگے اور آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا ۔
 دہی قدرت کی طرف سے ملنے والی ایک دین ہے ۔ اسے لازماً اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ اس سے آپ کو حیرت انگیزفائدے حاصل ہونگے اور آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا ۔




 اگر تو آپ کو دہی کھانا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس عادت کے باعث آپ ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سے بچ سکتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین ایک ہفتے میں 5 یا اس سے زائد بار دہی کھاتی ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا امکان کم ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران لاکھوں افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ دریافت کیا گیا کہ دہی کا ہفتے میں کئی بار استعمال ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتا ہے۔تحقیق میں دہی کے استعمال کے اثرات خواتین پر زیادہ مرتب ہوئے جس کی وجہ مردوں کی جانب سے اسے کم کھانا ہے۔محققین کے مطابق اگر دہی میں پھل، سبزیاں، بیج یا گریاں وغیرہ شامل کرلیے جائیں تو اس کا فائدہ بھی بڑھ جاتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی غذا جادوئی نہیں ہوتی مگر اپنی خوراک میں دہی کا استعمال کرکے طویل المعیاد بنیادوں پر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دودھ سے بنی مصنوعات کا روزانہ استعمال خاص طور پر دہی ہائی بلڈ پریشر کی تشکیل کا خطرہ کم کرتا ہے تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔تاہم ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دہی میں موجود بیکٹریا کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ خون کی شریانوں کو تنگ کرکے ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے۔یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش کی گئی

Comments